کوہاٹ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ‘ ایک ٹرک سامان برآمد

بدھ 10 فروری 2016 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء)ناظم ٹاؤن فور ہارون صفت کی ہدایت پر ٹی ایم او وحیدالرحمان ‘ سپرنڈنٹ ارباب امین حیدر ‘ اے ٹی ایس رفعت اللہ ‘ ڈیمالشن انسپکٹر اسماعیل نے کوہاٹ روڈ اوردورہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے 16 عدد تھڑ ے ‘ 20 تخت ‘ 2 کیبن ‘ 17 شٹر گراد ئیے جبکہ ایک ٹرک سامان برآمد کرلیا گیا اس دوران دوہ روڈ پر واقع فیکٹریوں سے مضرصحت دھوا نکلتا تھاجس پر انکو ا یک ہفتہ کی ڈیڈ لائن بھی دیدی تاکہ وہ ایک ہفتہ کے اند ر ا ندررہائشی علاقوں سے نکل جائیں