خیبر پختونخوا میں گریڈ ایک سے گریڈ بائیس کے سرکاری ملازمین اور افسران کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کاکام ایک سال کے بعد مکمل

بدھ 10 فروری 2016 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) خیبر پختونخوا میں گریڈ ایک سے گریڈ بائیس کے سرکاری ملازمین اور افسران کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کاکام ایک سال کے بعد مکمل ہو گیا ہے ۔ جعلی تعلیمی اسناد کے حامل ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جعلی تعلیمی اسناد کی چھان بین کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی محکموں اوراس کے ذیلی اداروں ، پراجیکٹس میں کام کرنے والے گریڈ ایک سے گریڈ بائیس تک کے ملازمین اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع کی تھی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام محکموں میں خصوصی مانٹیرنگ سیل قائم کیاگیا تھا جبکہ صوبائی سطح پر بھی مانٹیرنگ سیل قائم کیاگیاتھا ۔

ملازمین اورافسران کے تعلیمی اسناد پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، اسلام آباداورآزاد کشمیرکی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو بھی ارسال کیاتھا جبکہ فنی تعلیمی بورڈوں کو بھی ارسال کیاگیاتھا ذرائع نے بتایا ہے کہ زیادہ تر جعلی ڈگری کے حامل ملازمین کاتعلق محکمہ صحت اور تعلیم سے بتایا گیا ہے ۔ جنہیں برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے سابق تنخواہوں کی ریکوری بھی سفارشات کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :