خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 68لاکھ 83ہزار 91ووٹر ز رجسٹرڈ کااضافہ

بدھ 10 فروری 2016 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 68لاکھ 83ہزار 91ووٹر ز رجسٹرڈ کااضافہ ہوا ہے ۔ مرد ووٹرز کی تعداد میں 37لاکھ 71ہزار 533اور خواتین ووٹرز کی تعدادمیں 31لاکھ گیارہ 538کا اضافہ ہوا ہے یہ اضافہ 2013کے عام انتخابات کے بعد ہوا ہے ۔ تاہم قبائلی علاقہ جات میں ووٹرز کی تعداد میں اضافہ کے بجائے کمی آئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 2013کے عام انتخابات سے قبل رجسٹرڈ ووٹر کی کل تعداد 8کروڑ 61لاکھ 89802تھی جو اس وقت بڑھ کر نو کروڑ تیس لاکھ 73893ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ بارہ ہزار 875کے اضافہ سے ایک کروڑ 33لاکھ 79ہزار 032ہے فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 15612کی کمی سے ستر ہ لاکھ 22701ہو گئی ہے۔ قبل فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدادسترہ لاکھ 88313تھی ۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 45لاکھ 67119کے اضافہ سے پانچ کروڑ 38لاکھ 26453تھی ہو چکی ہے سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ 679117کے اضافہ سے دو کروڑ 13لاکھ 1292، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 46648kکے اضافہ سے چھ لاکھ 80612ہو چکی ہے ۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3856کی کمی سے 33لاکھ 32ہزار 803ہو گئی ہے

متعلقہ عنوان :