لاہور ، مبینہ طور پر راوی روڈ پولیس کی حراست میں نوجوان جاں بحق

عمران کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ،لاش میو ہسپتال منتقل کر دی ‘ پولیس

بدھ 10 فروری 2016 20:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) لاہور میں مبینہ طورپر راوی روڈ پولیس کی حراست میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ، لاش میو ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ راوی روڈ کے علاقے میں دو بھائیوں عمران اور شہزاد کا آپس میں جھگڑا ہوا جس پر 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کو تفتیش کے لئے تھانے لے گئی جہاں دوران تفتیش ہی عمران کی طبیعت خراب ہو گئی اور اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان عمران کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی تاہم لاش میو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :