جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کاانعقاد
دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بناکرپاکستان سے دہشتگردوں کاخاتمہ کردینگے،آرمی چیف دشمن ایجنسیاں دہشتگردوں کو بیرو ن ملک سے فنڈز ،ملک کے اندر ہمدردپناہ فراہم کرتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ پیچیدہ ہے پوری قوم کے متفقہ رد عمل کی ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں دیرپااستحکام اورسماجی واقتصادی بحالی کی غرض سے تمام کوششیں اوروسائل بروئے کارلائے جائیں گے،جنرل راحیل شریف کاکورکمانڈرزکانفرنس سے خطاب
بدھ 10 فروری 2016 20:23
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے اورپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کاخاتمہ کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن ایجنسیاں دہشتگردوں کو بیرو ن ملک سے فنڈز جبکہ ملک کے اندر ان کے ہمدردپناہ فراہم کرتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ پیچیدہ ہے، پوری قوم کے متفقہ رد عمل کی ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں دیرپااستحکام اورسماجی واقتصادی بحالی کی غرض سے تمام کوششیں اوروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کوکورکمانڈرزکانفرنس کاانعقاد جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے شرکاء نے افغانستان میں مفاہمتی عمل اورپاک چین اقتصادی راہداری کو سیکیورٹی کی فراہمی سمیت اندرونی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے شرکاء نے آپریشنز کی وجہ سے عارضی طورپر بے گھر ہونیوالے افراد کی بروقت اورباوقاراندازمیں واپسی کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں دیرپااستحکام اورسماجی واقتصادی بحالی کی غرض سے تمام کوششیں اوروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن یہ ایک پیچیدہ جنگ ہے جس کیلئے ٹھوس اورمتفقہ رد عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کودشمن ایجنسیوں کی جانب سے بیرونی طورپرفنڈز فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ ملک کے اندران کے ہمدرد موجود ہیں جو انہیں پناہ فراہم کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ ہم اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کوشکست دینگے اورپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کاخاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی ہمت اورہماری سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ ہم پاکستان میں پائیدارامن قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.