سپر ہائی وے لونی کوٹ سے چھینے گئے 2 ٹریلر سانگھڑ سے بازیاب 60لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد

بدھ 10 فروری 2016 20:15

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سپر ہائی وے لونی کوٹ سے چھینے گئے 2 ٹریلر سانگھڑ سے بازیاب 60لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء موجود تھی دو ملزمان گرفتار ایس ایس پی جامشورو کی پریس کانفرنس ہائی وے ڈکیتی کی گینگ کے اہم رکن گرفتار کرنے کی دعواتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو کیپٹن طارق ولایت ایس ایچ او لونی کوٹ افتخار جمالی نے مشترکہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ تین روز قبل نوری آباد اور لونی کوٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر 12سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پنجاب جانے والے دو ٹرالر جس میں سرف کھاد اور دیگر پلاسٹک کا سامان موجود تھا ڈرائیور اور کلینر کو یرغمال بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے اور ڈرائیور اور کلینر کو راستے میں چھوڈ دیا جس پر جامشورو پولیس کی ٹیم نے خوفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سانگھڑکے ایک گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے دونوں ٹرالوں کا مال برآمد کر لیا جبکہ چھاپے سے قبل ہی ہائی وے ڈکیتی مین ملوث گینگ فرار ہو گئی جبکہ ان کے دو اہم رکن جن مین عمران ،اور جبران کو پولیس نے گرفتار کرتے دونوں ٹرالوں کا مال تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کیا جہاں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ایس ایس پی جامشورو نے بتایا کہ ہائی وے ڈکیتی مین ملوث گینگ کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی جاری ہیں ٹرالر مین 60لاکھ روپے مالیت کا سرف ،کھاد ،پلاسٹک کے برتن ،کھلونے اور دیگر سامان موجود تھا جو تمام کا تمام برآمد کر لیا گیا ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق کراچی کی ایک بہت بڑی گینگ سے ہیں جو ہائی وے ڈکیتی میں ملوث رہی ہیں پولیس کاروائی کے سبب وہ فرار ہیں جلد ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گئی ۔

متعلقہ عنوان :