پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کا راز دہشتگردی کے خاتمہ میں مضمر ہے دہشت گردی بھی انتہاء پسندانہ سوچ کو تبدیل کرنے سے ختم ہوگی

سیکرٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور سلیم بھٹی کی پیپلز لائرز فورم کے عہدیداروں سے بات چیت

بدھ 10 فروری 2016 19:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کا راز دہشت گردی کے خاتمہ میں مضمر ہے دہشت گردی بھی انتہاء پسندانہ سوچ کو تبدیل کرنے سے ختم ہوگی۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار بہاولپور میں پیپلز لائرز فورم کے عہدیداران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محمد بلا ل بھٹی ایڈووکیٹ سینئر نائب صدرپیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب،اختر محمود ہاشمی ایڈووکیٹ ،ملک شبیر اختر ایڈووکیٹ،ملک عبدالمالک ایڈووکیٹ، ملک محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوری انصاف کی فراہمی،آئین و قانون کی حکمرانیاور امن و امان کا نفاذ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز لائرز فورم کے ارکان ان مقاصد کے حصول اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ پاکستان کے عوام مستفید ہوسکیں۔انتہاء پسندی،دہشت گردی،لاقانونیت اورفوری انصاف کی عدم فراہمی ہماری قومی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ پی آئی اے۔اسٹیل ملز سمیت قومی اہمیت کے اداروں کی نجکاری کے عمل میں شفافیت انتہائی ضروری ہے ان اداروں کی نجکاری کے حوالے سے حکمرانوں کی کرپشن کے قصے زبان ذد عام ہیں ۔

ملکی ترقی کے لئے ہمیں ایمانداری اور گڈ گورننس کے ساتھ قومی اہمیت کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا۔پاک چین اقتصادی ترقی شاہراہ کے ساتھ ساتھ پاک ایران پائپ لائن منصوبے پر بھی فوری طور پر عمل درآمد ہونے سے قومی ترقی کا عمل مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :