ٹانک ،ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے دو پٹوار ی بازیاب

بدھ 10 فروری 2016 19:18

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ٹانک کے علاقہ گومل سے ساڑھے تین ماہ قبل اغوا ہونے والے دو پٹواری اسرار شاہ اور احسان اللہ بازیاب ہوگئے ہیں ،اُنہیں پھچلے سال یکم نومبرکو دوران ڈیوٹی نامعلوم آفراد نے اغواء کرلیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریونیو ٹانک کے دوپٹواریوں اسرارشاہ اور احسان اللہ کویکم نومبر 2015کو نامعلوم مسلح آفراد نے علاقہ گومل سے اسوقت اغواء کرلیاتھا جب وہ ایک زرعی آراضی کی حد بندی میں مصروف تھے،تاہم ساڑھے تین ماہ اغواء کاروں کی چنگل میں رہنے کے دوران اُنکے اہلخانہ پر ایک قیامت صغرا برپاء رہا اور انتظامیہ اُنکی بازیابی میں ناکام رہی لیکن پٹواریوں کے اہلخانہ نے آپنی کوششیں جا ری رکھنے کے نتیجے میں اُنہیں بازیابی ملی۔

متعلقہ عنوان :