پیسکوٹانک کی ظالمانہ لوڈ شیڈینگ، علاقہ گومل کئی روز سے تاریکی میں ڈوب گیا

پینے کے پانی عدم دستیابی پر کربلا کاسماں14فروری کو کوڑ کے مقام پر جنوبی وزیرستان شاہراہ کو بند کرنے کااعلان

بدھ 10 فروری 2016 19:10

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پیسکوٹانک کی ظالمانہ لوڈ شیڈینگ علاقہ گومل کئی روز سے تاریکی میں ڈوب کر پینے کے پانی عدم دستیابی پر کربلاء کاسماں،14فروری کو کوڑ کے مقام پر جنوبی وزیرستان شاہراہ کو بند کرنے کااعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے کثیرالاآبادی والے علاقہ گومل کے سرکردہ مشران ملک امیر محمد ،ملک جلال ،حاجی شاہنوازاور عبد الغفور خان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے علاقہ گومل کے درجنوں دیہات کے ہزاروں مکینوں کے ساتھ پیسکو ٹانک کے مقامی آفسران نے وفاقی حکومت کے مروجہ شیڈول سے ہٹ کر20گھنٹوں پر مشتمل بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈینگ کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کررکھاہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ء رہتاہے رات کے وقت گلی کوچوں میں تاریکی کے باعث چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں ہیں آبنوشی کے ٹیوب ویل نہ چل سکنے سے گومل کے علاقہ بھر میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیداہوچکاہے جسکے نتیجے میں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے،ان مشران کا مذید کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو کئی بار اپیلیں کیں لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر پیسکو نے لوڈشیڈینگ میں فوری کمی نہ کی تو14فروری کو کوڑ کے مقام پر جنوبی وزیرستان شاہراہ کو احتجاجاًغیر معینہ مدت تک کیلئے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردینگے تمام تر حالات کی ذمہ داری پیسکو کے مقامی آفسران پر عائد ہوگی