لاہور کی کسٹم عدالت نے نایاب کچھوے کولمبو سمگل کرنے کے الزام میں ملزم کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 10 فروری 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) عدالت کے روبروکسٹم حکام نے گر فتار ملزم ہون کو پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم ہون لاہور سے 22 نایاب کچھوے کولمبو سمگل کر رہا تھا،کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہذا عدالت ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات صادر کرے۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کسٹم حکام کے دلائل مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا موکل اسمگل میں ملوث نہیں ہے اسے بے جا طور پر گر فتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سْننے کے بعد ملزم ہون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :