جس ملک کے وزیراعظم کا بیٹا700کروڑ مالیت کے گھر میں رہ رہا ہواس سے غریبوں کی بہتری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ،محمد جمیل ملک
براسراقتدار خاندان نے پورا ملک کنگال کردیاپھر بھی انکاپیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہا، بیان
بدھ 10 فروری 2016 19:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ جس ملک کے وزیراعظم کا بیٹا700کروڑ مالیت کے گھر میں رہ رہا ہواس سے غریبوں کی بہتری کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے ،براسراقتدار خاندان نے پورا ملک کنگال کردیاپھر بھی انکاپیٹ بھرنے کا نام نہیں لے رہا، یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومتی عہدیداران ،وزرا اور اراکین اسمبلی کی کرپشن ،لوٹ ماراور بدعنوانی نے قومی اداروں کا بھرکس نکال دیا جس سے جمہوریت آج خون کے آنسو بہا رہی ہے،حکمران ملکی پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں،ملکی تاریخ میں اسحاق ڈار سے زیادہ کرپٹ وزیر خزانہ شاید ہی کبھی آیا ہو، غیر ملکی قرضہ جات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ کوئی آنیوالی حکومت بھی ملک کو قرضوں کے جنجال سے نجات نہیں دلا سکے گی،وزیراعظم کے بیٹے یورپ میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، نواز شریف قوم کو بتائیں کہ انکاصاحبزادہ700کروڑ روپے کے گھر میں کیسے رہا ہے یہ پیسہ کہاں سے آیا ، ملک کے اہم سیاستدانوں نے الیکشن کمیشن کوکبھی بھی اپنے صحیح اثاثے ظاہر نہیں کئے، اگر ان لوگوں کے خلاف اثاثے چھپانے کے الزم میں ہی کاروائی ہوجاتی تویقینااچھے لوگوں کو آگے آنے کا موقع مل جاتا ،نیب اور دیگر احتساب ادارے بھی حکمرانوں کی لونڈی بنے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.