سنٹرل جیل ڈیرہ میں نوتعمیربلڈنگ کا معائنہ ، اینٹی کرپشن ٹیکنیکل ٹیم پشاورسے پہنچ گئی

بدھ 10 فروری 2016 18:53

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سنٹرل جیل ڈیرہ میں نوتعمیربلڈنگ کے معائنے کیلئے اینٹی کرپشن ٹیکنیکل ٹیم پشاورسے ڈیرہ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن خیبرپختونخواہ نوابزادہ ضیاء اللہ طوروکی ہدایت پراینٹی کرپشن ٹیکنیکل ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹرحبیب الرحمن کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل پہنچ گئی۔

انکے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالحئی بابڑاورسرکل آفیسرسلیم طارق بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں نئی تعمیرہونیوالی عمارت کامعائنہ شروع کردیاہے۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرحبیب الرحمن کے مطابق یہ معائنہ نئی عمارت میں ناقص میٹریل کی شکایت پرکیاجارہاہے۔قبل ازیں اینٹی کرپشن ٹھیکیداروں سے سنٹرل جیل ڈیرہ میں تعمیرہونیوالی بلڈنگ میں ناقص میٹریل استعمال ثابت ہونے پر32لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کراچکی ہے انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کے ہمراہ معائنہ میرٹ پرہوگااورقومی خزانے کونقصان دینے والے افرادکوہرگزمعاف نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :