حادثہ میں شدید زخمی 27افراد میں سے ایک درجن سے زائد 80فیصد تک بری طرح جھلس گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 10 فروری 2016 18:47

ننکانہ صاحب( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔10فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کے ڈاکٹروں کے مطابق حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے 27افراد میں سے ایک درجن سے زائد افراد 70سے 80فیصد تک بری طرح جل چکے ہیں جن کا بچنا انتہائی محال ہے جبکہ ایک درجن افراد کے زخم ٹھیک ہونے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناں حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نواحی گاؤں محمود پورہ کے 8افراد کی اجتماعی نمازجناز ان کے آبائی گاؤں محمود پورہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو اشکبار نہ ہوئی ہو۔

متعلقہ عنوان :