پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ کا ننکانہ صاحب کے افسوسناک واقعہ پر اظہار افسوس

بدھ 10 فروری 2016 18:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئر مین ہارون خواجہ نے ننکانہ صاحب کے پاس آئل ٹینکر اور کار کی ٹکر کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

(جاری ہے)

ہارون خواجہ نے حکومتی اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ایسے حادثات سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تا کہ معصوم قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :