حمزہ شہباز سے سابق صوبائی وزیر اور این اے 101 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر شاہنواز چیمہ کی ملاقات
بدھ 10 فروری 2016 18:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے سابق صوبائی وزیر اور این اے 101 سے تحریک انصاف کے امیدوار شاہنواز چیمہ نے ملاقات کی اور غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اور این اے 101 سے پارٹی امیدوار افتخار چیمہ کی حمایت کا اعلان کیا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک و قوم کا وسیع تر مفاد ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے-موجودہ قومی قیادت پاکستان کو مسائل کے بھنور سے نکالنے اور صحیح معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے نیک نیتی سے کوشاں ہے جس کا عوام کو اﷲ تعالی نے ثمردینا بھی شروع کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ انتشار اور احتجاج کی بجائے تعمیر اور ترقی کے لئے کوششیں کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے -شاہنواز چیمہ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور ملک و قوم کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ این اے 101 کے ضمنی الیکشن میں کسی شرط کے بغیر افتخار چیمہ کی انتخابی مہم میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت بھر پور حصہ لیں گے -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.