وہاڑی، بھٹہ پر تالاب سے پانی بھرتے ہوئے کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

بدھ 10 فروری 2016 17:41

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) بھٹہ پر تالاب سے پانی بھرتے ہوئے کمسن بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 27بھٹہ کے قریب اینٹوں کے بھٹہ پر کمسن بچی 5سالہ بینش ولد امتیاز علی پانی بھرنے کی غرض سے گئی اچانک پاؤں پھسلنے سے بچی تالاب میں گرگئی اور جاں بحق ہوگئی جبکہ اس حوالے سے محکمہ لیبر نے بھی بچی کے جاں بحق ہونے کی وجہ دریافت نہ کی جبکہ ذرائع کیمطابق بچی اینٹیں بنانے کیلئے پانی لینے کی غرض سے تالاب کی جانب گئی تھی جس کے باعث بچی تالاب میں گرنے سے جاں بحق ہوگئی ریسکیو1122کو اطلاع بھی دی جس نے بچی کو ریسکیو کرکے تالاب سے باہر نکالا سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :