کہوٹہ تا مٹور سوئی گیس کے منصوبے کے لیے سڑکوں میں کی جانے والی اکھاڑ بچھاڑکے باعث کئی محکموں کی کیبلز کٹ گئی

واٹر سپلائی کے پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں شدید مسائل

بدھ 10 فروری 2016 17:40

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) کہوٹہ تا مٹور سوئی گیس کے منصوبے کے لیے سڑکوں میں کی جانے والی اکھاڑ بچھاڑکے باعث کئی محکموں کی کیبلز کٹ گئی جبکہ واٹر سپلائی کے پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے پانی کی سپلائی میں شدید مسلہ ہے شدید دھول سے عوام گلے کی بیماریوں میں مبتلا جبکہ ہیوی مشینری سڑ ک کے درمیان ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا بھی نظام بری طرع معطل ہے عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ تا مٹور سوئی گیس کے منصوبے میں کافی سستی دیکھنے کو مل رہی ہے گیس پائپ لائین ڈالنے کے لیے ٹھکیدار نے سڑک کو اکھاڑ بچھاڑکر کے رکھ دیا ہے شدید دھول سے اڑوس پڑوس کے رہائشی گلے سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ٹھکیدار نے سڑک کو اکھاڑنے کے بعددوبارہ اس کی مر مت نہیں کی جس کی وجہ سے دوکاندابھی شدید پر شان ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :