حکومت وقت کی عدم توجہی ،گکھڑقبیلے کاقدیم ترین ورثہ اور خطہ پوٹھوار کی پہچان قلعہ پھڑوالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پھڑوالہ گاوں جانے والے واحد راستے میں واقع دریائے سواں پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ پیدل پانی سے گزرکرجانے پر مجبور

بدھ 10 فروری 2016 17:40

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) حکومت وقت کی عدم توجہی گکھڑقبیلے کاقدیم ترین ورثہ اور خطہ پوٹھوار کی پہچان قلعہ پھڑوالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار قلعہ پھڑوالہ کے رہائشی بھی جدیدتر قیاتی دور میں مسائل کے گرداب میں۔پھڑوالہ گاوں جانے والے واحد راستے میں واقع دریائے سواں پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ پیدل ہی پانی سے گزرکرجانے پر مجبور۔

تحصیل کہوٹہ کا گاوں ہونے کے باجود آج تک کسی بھی ایم این اے اور ایم پی اے ادھر کا چکرنہیں لگایا کیونکہ وہاں پر ان کو پیدل چل کرجانا پڑھتا ہے اور "نازک مذاج " عوامی نمائندے پیدل نہیں چل سکتے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے پچاس اورپی پی ٹو کی تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاوں اور خطہ پوٹھوار کی پہچان اور گکھڑخاندان کاقدیم ترین ورثہ قلع پھڑ والہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار قلعے کی دیوارہیں بھی ٹوٹ گئی یہاں پرگکھڑبرادری رہتی ہے وہاں پر جانے والے واحد راستے جو دریائے سواں میں سے گزرکر جاتا ہے اس پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکالات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اہل علاقہ پیدل ہی پانی سے گزرکراپنے گاوں سے شہرآتے ہیں اور طلبا ء وطالبات کو بھی شدید مساہل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے اوربارش کے دنوں میں دریائے سواں میں شدید طغیانی آجاتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کئی کئی دن شہر نہیں جا سکتے اگر کوئی بیمار پڑھ جائے تو بھی ان کو سخت مشکالات کا سامنا کر نا پڑھتا ہے منتخب عوامی نمائندوں نے آج تک اس گاوں کا "بھول "کر بھی چکر نہیں لگایا اور یہ اہل علاقہ ان کے کہے بغیر ہی ان کو ووٹ دے دیتے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور محکمہ آثار قدیمہ گکھڑ قبیلے اور خطہ پوٹھوار کی پہچان اور قدیم ترین ورثے قلعہ پھڑوالہ کو بچانے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جاہیں ۔

متعلقہ عنوان :