سی ٹی او کاروڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کیمپ کا دورہ ،موٹر سائیکلوں پر بیک ویو مرر لگانے کی مہم کا آغاز

بدھ 10 فروری 2016 17:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے جار ی کیمپ کا آخری دن ،منگل سے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے موٹر سائیکل سواروں کو بیک ویو مرر لگانے کی مہم کی آغاز ہوگا ۔سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ اور نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈاتسلیم شجاع نے آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا اور موٹر سائیکلوں کے بیک لائٹس بلب تبدیل کےئے گئے اور چمکیلے سٹیکر لگائے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں موٹر سائیکلوں کے بلب مفت تبدیل کرنے اور بیک لائٹس پر چمکیلے سٹکر لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا،روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کے اس سلسلے کو شہریوں نے بہت سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہری دوران سفر مناسب ہیڈ لائٹس،بیک لائٹس اور ریفلکٹرسٹکرضرور استعمال کریں اس سے حادثات میں واضح کمی آجاتی ہے ،ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔سی ٹی او نے کہا ایجوکیشن یونٹ بھی مرحلہ وار کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں ۔