بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ کو 121ہوگئے

بدھ 10 فروری 2016 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء ) بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ کو 121ہوگئے اآل کنٹریکٹ ایمپلائز کا وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل ہے کہ چار مہینے سے بھوک ہڑتا ل پربیٹھے ہوئے غریب کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کے لئے عملی احکامات جاری کریں اور ملازمین دوستی کا ثبوت دیں تاکہ صوبہ بلوچستان کے چار سو غریب گھرانوں میں جو فاقہ کشی کا صورتحال ہے ۔

وہ ختم ہوسکے ۔ کینکہ کمیٹی اور چیئرمین بی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں کمیٹی اور چیئرمین بی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں کمیٹ صرف کاغذات تک محدود ہے دو ماہ گزرنے کے باجود کمیٹی میٹنگ کئے اور میٹنگز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے جسکی وجہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے غریب کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید تاخیر کا شکار ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

آل کنٹریکٹ ایمپلائز کا مزید کہنا ہے کہ اگر کنٹریکٹ ملازمین کے مستقلی کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھا تے تو علامتی بھو ک ہڑتال کو تادم مرگ بھو ک ہڑتال میں تبدیل کرنے کے ساتھ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپس لگا جائے گا جسکی ذمہ داری صوبائی حکام بالااور چیئرمین بی ڈی اے پر عائد ہوگی جو جان بوجھ کر کے کنٹریکٹ ملازمین کے مسئلے کو حل نہیں کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :