ھنگو، 4 روزہ انسداد پو لیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے،ایک لاکھ سے زائدبچو ں کو قطرے پلائے جائینگے

بدھ 10 فروری 2016 16:56

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) ضلع ہنگو میں 4 روزہ انسداد پو لیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ایک لاکھ سے زائدبچو ں کو پولیو کے قطر ے پلانے کیلئے 77 ایر یا انچارج کی نگرانی میں مجموعی طورپر 336 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔پولیو ویکسینشن صحت مند معا شر ے کی تشکیل نو کی ضمانت ہے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطا بوق ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ کے زیر سرپر ستی 15 فر وری 2016 سے ہنگو ضلع بھر میں شروع ہونے والا چار روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے محکمہ صحت ہنگو کے ڈسٹر کٹ پولیو سپروائزر حاجی عبد الرحمن نے پو لیو مہم کے حوالے سے میڈیا کو بر یفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 115134 بچوں کو پو لیو قطرے کا ہدف مقررہے جن کے لئے 271 موبائل ،38 فکسڈ،اور 21 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دیکر 77 ایریا انچارج اور 20 یوپیک چیئر مینز کو نگرانی کی ذمداریاں سونپ دی گئی ہیں حاجی عبدالرحمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر سر پر ستی نئی نسل معذوری کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور بچوں صحت مند معا شرے کا کا میاب فرد بنانے حکومت اور محکمہ صحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کو فعال اور موثئر بنانے میں علماء کرام اور علاقہ کا بھر پور تعا ون ازحد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

اور فرائض کے بارے میں پو لیو کے تر بیت یافتہ عملہ سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :