حیات آباد پشاور میں سرکاری ملازمین کے لئے رہائیشی فلیٹس کی تعمیر کے منصوبے شروع
بدھ 10 فروری 2016 16:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روزحیات آباد پشاور میں سرکاری ملازمین کے لئے ایک رہائیشی فلیٹس کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں سیکر ٹری ہاؤسنگ انجنئیر زاہد عارف، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے انجنئیر محمد سلیم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والا 1115.126 ملین روپے کی لاگت کے ہائی رائز ریزیڈینشل فلیٹس کا یہ منصوبہ22 ماہ میں مکمل کیا جائے گا اور28کنال پر محیط اس منصوبے میں مسجد،چار دیواری،ایک مین گیٹ،شیڈڈ پارکنگ، پختہ گلیوں اور راستوں، سبزہ زار، یوٹیلٹی بلاک،اورانتظامی دفاتر کی سکیمیں بھی شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے بڑی تعداد میں ملازمین استفادہ کر سکیں گے اور حکومت کی آمد ن میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ رہائیشی مسائل بھی پریشان کن صورتحال اختیار کر رہے ہیں کیونکہ ہر علاقہ میں ہر خاندان کو رہائش ، تحت وتعلیم ، آبنوشی اور ذرائع آمدورفت کی سہولتیں میسر نہیں ہیں اور اگر ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ سہولتوں سے آراستہ رہائیشی منصوبے شروع کئے جائیں تو عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور ان کے ازالے کیلئے ایسے جامع منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کے اثرات دیر پا ثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں محکمہ ہاؤسنگ کے تحت رہائیشی سکیموں کے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جن پر جہا ں اربوں روپے خرچ ہونگے وہاں عوام کو سہولتیں فراہم ہونے کے ساتھ صوبے کی معیشت میں بھی اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر امجد علی نے ہائی رائز ریزیڈینشل فلیٹس کے منصوبے سے متعلق دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ تاہم انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ کام کے معیار کی بہتری اور مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پراجیکٹ کی سائٹس کا بھی دورہ کیااور مجوزہ ڈھانچے کا جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.