راجہ پرویز اشرف کی گوجر خان کے 37 شخصیات میں 323 کروڑ روپے بانٹنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شخصیات کا تعلق ان کے حلقہ انتخاب سے ہے ، اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات میں کرپشن کے ثبوت بھی مل گئے

بدھ 10 فروری 2016 16:28

راجہ پرویز اشرف کی گوجر خان کے 37 شخصیات میں 323 کروڑ روپے بانٹنے کی تفصیلات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی کرپشن کے مزید ثبوت سامنے آ گئے ہیں اپنے دور اقتدار میں گوجر خان کے 37 شخصیات کو 323 کروڑ روپے جاری کئے تھے ۔ نیب حکام نے گوجر خان کے 37 شخصیات کو کروڑوں روپے کے اجراء کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہیں ۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے چند ماہ کے اقتدار کے دوران اپنے حلقہ انتخاب کے 37 شخصیات کو 323 کروڑ روپے بانٹ دیئے ہیں ۔

بھاری رقوم لینے والوں میں راجہ شکیل منہاس ، چودھری غضنفر ، ثقلین اعجاز ، بریگیڈیئر حسن ، طارق کیانی ، امجد بھٹی اور راجہ ظہر حسین بھی شامل ہیں ۔ دستاویزات میں راولپنڈی کے مشہور جیالے مرحوم قاضی سلطان بھی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق بھاری رقوم حاصل کرنے والوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں ۔فیصل کیانی گوجر خان 3 کروڑ روپے ، راجہ شکیل منہاس 23 کروڑ ، چودھری غضنفر 26 کروڑ روپے ، تاج مغل 8 کروڑ روپے ، ربنواز 6 کروڑ 20 ، چودھری منظور 11 کروڑ روپے ، عزیز جلال 6 کروڑ روپے ، مسٹر قیوم 5 کروڑ 10 لاکھ روپے ، سید جلیل شاہ 4 کروڑ 50 لاکھ ، چودھری غضنفر 4 کروڑ روپے ، ملک مشتاق 5 کروڑ 4 لاکھ روپے ، ملک سہیل 3 کروڑ روپے ، راجہ صفدر 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ،امجد بھٹی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ، سلاطن محمود قاضی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ، غلام مرتضیٰ ستی 38 کروڑ روپے ، راجہ زاہد خورشید 36 لاکھ روپے ، راجہ گستاسب خان اڑھائی کروڑ روپے ، ملک احسان 5 کروڑ روپے ، حاجی غلام دستگیر ساڑھے تین کروڑ روپے ، راجہ جان ساڑھے تین کروڑ روپے ، خان نوازش خان 4 کروڑ 30 لاکھ روپے ثقلین اعجاز جنجوعہ 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ، لقمان قاضی 6 کروڑ روپے ، حامد اصغر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے ، اظہار حسین نقوی 6 کروڑ روپے ، افتخار بھٹی 5 کروڑ 70 لاکھ روپے ، عشرت محمود 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ، طارق کیانی 6 کروڑ روپے ، بریگیڈیئر (ر) حسن 6 کروڑ روپے ، راجہ ضمیر منہاس 6 کروڑ روپے ، راجہ اظہر حسین چکوال 25 کروڑ روپے ، جاوید اختر ملک 13 کروڑ روپے ، آن لائن نے راجہ پرویز اشرف سے بھاری رقوم جاری کرنے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس سکینڈل پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :