تعلیم کے حصول پر توجہ دینی والی قومیں خوشحال ہیں،ڈپٹی کمشنر نذر کھیتران

بدھ 10 فروری 2016 16:25

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر نذر محمد کھیتران نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں جن قوموں نے تعلیم کے حصول پر توجہ دی ہے آج پوری دنیا میں سرخرواور عزت کی زندگی بسر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الھدیٰ مثالی گرلز سکول کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تعلیم کے حصول پر توجہ دینا ہوگا اور ایک دوسرے کوچیلنج کرنے سے تعلیم کا رحجان بڑھے گا اور نقل جیسا ناسور سے نفرت کرنے میں مدد ملے گی بچوں کی بہتر تعلیم کا انحصار قابل اساتذہ پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ سکول میں ڈسپلن اور اساتذہ کی تعیناتی میرٹ پر ہو توسکول بہتر اور معیاری تعلیم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اساتذہ لگن اور دلچسپی کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تعلیم کی بہتری کے حوالے سے حکومت پرعزم ہے سکول ڈائریکٹر قطب خان نے مہمان خصوصی کو بریفنگ دی اور کہا کہ سکول کے تین کمیٹیاں بنائی گئی ہے اور اساتذہ کی تقرری میرٹ اور قابلیت کے بنیاد پر لی جائیگی جس کاچیئرمین ڈپٹی کمشنروائس چیئرمین ڈی ای او،ادارہ پرنسپل ممبر و سیکرٹری اور ڈائریکٹر قطب خان ممبرہوگا کمیٹی سکول کے تعلیمی امور کی بہتری کیلئے کام کرینگے ڈی ای او شیخ موسیٰ خان مندوخیل نے کہا کہ ژوب میں تعلیمی اداروں کی نگرانی اور معیار ی تعلیم کے حصول کیلئے محکمہ تعلیم کوشاں ہے ژوب میں جتنے نجی ادارے جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے ہیں ان اداروں کو بند کی جائیگی انہوں نے ریٹائرڈگرلز ہائی سکول ناصر آبادپرنسپل زبیدہ شیرانی کی گارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور میں تعلیم نسواں کیلئے قابل قدر خدمات سرانجا دی ہے اور اس ادارے کی پرنسپل بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسی طرح وہ اپنے تجربات اور صلاحیتوں کو بروکار لائینگے استاد سردار خان نے اسٹیج کے فرائض سر انجا دئیے اور مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی دی۔

متعلقہ عنوان :