کچی آبادی کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے دبیر علی شبیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
بدھ 10 فروری 2016 16:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ دبیر علی شبیر کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ بدھ کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ دبیر علی شبیر کے مقدمے کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر انسپکٹر افضل خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ضمانت مورخہ 9 فروری کو سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد کی عدالت سے خارج ہوئی تھی ۔
ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا لہذا تفتیش کے لئے ملزم کو جوڈیشل کیا جائے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو عبوری چالان کے ہمراہ 23 فروری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اسلام آباد میں کچی آبادیاں قائم کرنے میں سہولت کار کا کردار کرنے کا الزام ہے اور اب تک اسی الزام میں سی ڈی اے کے 29 آفسران کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیںمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.