پی آئی اے کیخلاف قرار داد میں حصہ لینے والے اراکین نے آرٹیکل6 کی خلاف ورزی کی،جمشید دستی

بدھ 10 فروری 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) رکن اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے والے اراکین نے آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کی ہے ، تخت لاہور جنوبی پنجاب اور خصوصاً سرائیکی بیلٹ کو پسماندہ رکھنے کی زمہ دار ہے ،جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق دئیے بغیر کسی بھی قسم کی آ پریشن کی شدید مخالفت کریں گے،اگر عوام کو حقوق نہیں ملیں گے تو خود کش حملہ اور بنتے رہیں گے ،اقتصادی راہداری میں اپنا حق مانگنے پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں ،23فروری کو مظفر گڑھ میں عظیم الشان احتجاجی جلسے کو رکوانے کیلئے پنجاب حکومت نے سازشیں شروع کر دی ہیں مگر اپنے حقوق کیلئے ہر قیمت پر احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ پی آئی اے ملک کا اثاثہ ہے اور اس کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ مملکت کے خلاف کسی بھی قسم کا قانون منظور نہیں کر سکتی ہے پی آئی اے کے بارے میں اپوزشن کی شدید مخالفت کے باوجود قومی اسمبلی سے جو قرارداد منظور کی گئی ہے وہ آئین کے آرٹیکل6کی خلاف ورزی ہے اور یہ تمام پارلیمنٹرین قوم کے مجرم ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت خصوصاً نواز شریف اور شہباز شریف جنوبی پنجاب اور سرائیکی بلٹ کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں ایک جانب عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں کے خلاف اپریشن شروع کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر عوام کو ان کے بنیادی حقوق تعلیم صحت اور روزگار نہیں ملے گا تونوجوانوں کی اکثریت دہشت گردی کی جانب راغب ہوگی حکومت پہلے عوام کے مسائل حل کرے اسکے بعد اپریشن کی باتیں کریں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے جنوبی پنجاب اور سرائیکی بلٹ میں اپریشن شروع کرنے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت میں سب سے بڑے دہشت گرد شہباز شریف،رانا ثناء اللہ اور رانا مشہود ہیں موجودہ حکمران ملک کو توڑنے کے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں پارلیمنٹ کی اپوزیشن سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے اسی وجہ سے وہ اپوزیشن کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر ان کا ساتھ نہیں دیتی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بھی نواز شریف کے نقش قدم پر چل پڑی ہے خیبر پختونخوا میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذملازمین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے اور اس پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام کا حق ہے مگر اس عظیم منصوبے سے سرائیکی بلٹ کو محروم رکھا جا رہا ہے اور ہم یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پسماندہ علاقے کو بھی اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے فائدہ پہنچایا جائے مگر موجودہ حکمران ہمارے اس جائز مطالبے کوغداری سے تعبیر کرتے ہیں اور ہمارے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی مقدمے سے ڈرنے یا خوفزدہ ہونے والا نہیں ہوں اور حکمرانوں کی فسطائیت کا بھرپور مقابلہ کرونگاانہوں نے کہاکہ 23فروری کو مظفرگڑھ میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے احتجاجی جلسہ ہر صورت منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :