خیر پور : کوٹ ڈیجی میں سونے کی دیگ کی تلاش میں مزار کی کھدائی ، پولیس کو ملزمان کی تلاش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 15:36

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : کوٹ ڈیجی میں سونے کی دیگ کی تلاش میں مزار کی کھُدائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں ٹریکٹر پر سوار ہو کر آنے والوں کو کچھ نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ واردات چند روز قبل بیس سے زائد افراد نے کی۔ ایس ایس پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ سونے کی دیگ کی تلاش میں مزار کی کھُدائی کرنے والے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :