سرگودہا ‘ صحت مندبچوں کے مابین مقابلوں کا انعقاد

بدھ 10 فروری 2016 15:23

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) صحت مندبچوں کے مابین مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلو ں میں فرسٹ ، سیکنڈ ،تھرڈ ، اشتعال فاطمہ دختر نذیر،محمد عمر ولد محمد عامر ، محمد ابوبکر ولد سرفرازاور فلاحی مرکز استقلال آباد میں فرسٹ ، سیکنڈ ، تھرڈ ارضی فاطمہ دختر محمد علی ،عیشان شہزاد ولد محمد شہزاد اور حانیہ افتخاردختر محمد افتخار کو اور فلاحی مرکز چکنمبر 79شمالی میں فرسٹ ،سیکنڈ،تھرڈ آنیوالے بچوں میں ارسلان ولد عارف ، آئزہ دختر بلال احمد اور ردافاطمہ دختر محمد افضال کو انعام دے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفئیر آفیسر سرگودہا فہیم عثمان سیال نے بچوں کو انعامات تقسیم کئے ۔