ہم نظریہ پاکستان کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں‘حافظ امجدفاروق

بدھ 10 فروری 2016 15:23

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)اسلامی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کر دہ ملک میں لبرل ازم اور سیکولرز ازم کی باتیں نہیں چلیں گی، ہم نظریہ پاکستان کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کامونکے کے امیر حافظ امجد فاروق نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ نظریاتی اساس کو منہدم کر کے ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا حکمران جس سنجیدگی کے ساتھ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی سنجیدگی کے ساتھ ملک کی نظریاتی بنیادوں کے تحفظ کی بھی کوشش کریں،انہوں نے کہاکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مغربی کلچر کو ملک میں لایا جا رہا ہے، ویلنٹائن ڈے ہو یا بسنت اس طرح کے تہواروں کا اسلامی ثقافت سے کوئی لینا دینا نہیں،انہوں نے کہاکہ اسلام ایک مکمل اور کالم تہذیب رکھتا ہے، دشمن در اصل اسلام ہی سے خائف ہے،قوم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے بیدار رہے۔