حکومت ملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے خلوصِ نیت سے کام کررہی ہے‘چوہدری اختر علی خاں

بدھ 10 فروری 2016 15:22

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء)حکومت ملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے خلوصِ نیت سے کام کررہی ہے،عنقریب ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائینگے،مخالفین کی منفی سیاست کو ملک کے عوام مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارایم پی اے چوہدری اختر علی خاں، سابق تحصیل ناظم چوہدری سجاد احمد خاں،کونسلر رانا محمد معنم خاں،چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چوہدری گلفام ورک،سینئر مسلم لیگی رہنما محمد اسلام مغل اور سماجی سیاسی رہنما رانا محمد عظیم خاں نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گی پاکستان میں امن و امان کا قیام مسلم لیگ( ن)کی حکومت کا مشن ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اپنی قومی زمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی شرح میں مزیدکمی متوقع ہے اورعوام کو ریلیف ملے گا۔