آئندہ دو سالوں میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا‘شیخ آفتاب احمد

بدھ 10 فروری 2016 15:22

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پا رلیما نی امو راور وزیر اعظم شکا یا ت سیل کے انچارج شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکو مت عوام کے بنیا دی مسا ئل کے حل اور ملک میں انر جی بحران کے خا تمہ کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جس کیلئے متعدد منصوبو ں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ آئندہ دو سالوں میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

انہوں نے یہاں انتظامی محکموں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے شکایات سیل کو بھجوائی جانے والی شکایات کے ازالے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر مملکت نے سرکاری محکموں کے ا فسران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اولیت دیتے ہوئے انہیں فوری ریلیف مہیا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اوراس امرکو یقینی بنا یا جا ئے کہ محکمے لوگو ں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو ں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے محکمہ پولیس پر خاص طور پر زور دیا کہ وہ تھانہ کلچر کو بہتر بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جا سکے ۔ انہوں نے کمشنر اور ڈی سی اوز پر زور دیا کہ وہ محکمہ ریونیو اور دیگر محکموں کے متعلق شکایا ت کا ازالہ کیلئے اپنی بھر پو ر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ملک میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبے ان کی عوام دوستی اور وژن کا واقع ثبوت ہیں۔ قبل ازیں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے ملک میں حکومت کی طرف سے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریف کیا ۔