دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں، جان کربی

بدھ 10 فروری 2016 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں جب کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمیداری ہے۔ جان کربی نے کہا کہ افغانستان عدم استحکام کا شکار اورخطرناک ملک ہے تاہم پاکستان اوربھارت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی بہتری کیلئے کوششیں کرتا رہیگا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹیو کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :