پی آئی اے کو حکمرانوں کا ذاتی مال سمجھ کر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے‘ انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 10 فروری 2016 14:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ شہنشاہ حکمران نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع دیا جائے کیونکہ وہ خود اس کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ جمہوری جموروں کی بدانتظامی کی وجہ سے طیارے زمین پرہیں۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے رحم سیاسی لٹیروں نے نااہل لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر بٹھایا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے آج بھی دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکتی ہے پی آئی اے کو حکمرانوں کا ذاتی مال سمجھ کر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔ زرداری دور میں پی آئی اے کی نجکاری غیر قانونی تھی تو اب کیوں قانونی ہو گئی۔ اگر خسارے میں جانے والے اداروں کو بیچنا ہی ن لیگ کا منشور ہے تو ایک دن یہ ملک کی بھی نجکاری کر کے جدہ بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا کاروبار کرنا درست نہیں تو حکمرانوں کے کاروبار کرنے پر پابندی لگائی جائے جو پوری دنیا میں رائج ہے۔

متعلقہ عنوان :