جڑواں شہروں میں پارکنگ مافیاء سر گرم

بدھ 10 فروری 2016 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) جڑواں شہروں میں پارکنگ مافیاء سر گرم ہو گیا،شہرکے مختلف مارکیٹوں اور ہسپتالوں میں غیر قانونی پارکنگ پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں ،پارکنگ مافیاء انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر شہریوں سے کروڑوں روپے کمانے لگاہے اور اس وجہ سے عوام اور پارکنگ انتظامیہ کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ہیں ،۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف شہروں اور سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا ء نے قبضہ جما لیا ہے اور غیر قانونی طور بازاروں میں پارکنگ کے نام شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورے جا رہے ہیں اسلام آباد کے پمز ،پولی کلینک ہسپتال نے بھی پارکنگ ایریے منظور نذر افراد کو ٹھیکے پر دیدیئے ہیں جبکہ بینظیر ہسپتال ،ہولی فیملی ،اور ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی میں بھی شہریوں سے پارکنگ کے نام پر ماہا نا لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں،دوسری جانب آبپارہ ، کراچی کمپنی ، جناح سپر ،سپر مارکیٹ اور اسلام آباد کے دیگر بازاروں میں بھی غیر قانونی طور پر پارکنگ کے نام پر شہریوں سے پیسے لیے جارہے ،راولپنڈی کے راجہ بازار ،کمرشل مارکیٹ ، صدر ، سمیت مختلف مقامات سڑک پر پارکنک ایریے قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں سڑکوں پر قائم کی گئی پارکنگ ،پولیس اور انتظامیہ کی ملکی بھگت سے قائم کی گئی ہے اور اس کا نصف حصہ مقامی تھانوں کے ایس ایچ اوز کو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :