فیصل آباد ،قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو 25 ، 25 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

بدھ 10 فروری 2016 13:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج ندیم اکرم شیخ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان ناصر اور منصب کو 25 ، 25 سال بامشقت اور 50 ، 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ ایک ملزم سلیم ولد یاسین بلوچ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ملزمان نے تھانہ صدر تاندیلیانواں کے نواحی گاؤں 409 کے غریب گھرانے کے نوجوان رمضان ولد غلام انصاری کو رات کے وقت گھر بلا کر چھریوں سے پے در پے وار کئے ۔

اس دوران گھر میں موجود کنیزہ بی بی اور اس کی بیٹی نازیہ نے چھڑانے کی کوشش کی تو انہیں بھی شدید زخمی کر دیا ۔جبکہ رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ناصر اور منصب کو 25 ، 25 سال قید اور 50 ، 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا ۔

متعلقہ عنوان :