صوابی، نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ ضلع کونسل کی خاتون رکن سمیت تین افراد جا ں بحق

بدھ 10 فروری 2016 13:39

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) صوابی کے علاقے مانیری میں گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ضلع کونسل کی خاتون رکن سمیت تین افراد کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے ضلع کونسل کی خاتون رکن کے گھر میں گھس کر ماں ، بیٹی اور بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر موقع پر پہنچ پر لاشوں کو قریبی ہسپتال متنقل کر دیا پولیس کے مطابق فائرنگ کس نے اور کیوں کی تاحال اس کا پتہ نہیں چلا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید بتایا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر دبئی میں مقدیم ہے جس کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی کے خلا ف مقدمہ درج کرانے کا نہیں کہہ سکتا پاکستان واپس آ کر ایف آئی آر درج کراؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :