ایم پی اے اوراداکارہ کنول کوعلاج کیلئے لندن منتقل کرنیکاامکان

بدھ 10 فروری 2016 13:03

ایم پی اے اوراداکارہ کنول کوعلاج کیلئے لندن منتقل کرنیکاامکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) اداکارہ اور ایم پی اے کنول کو علا ج کے لیے لندن منتقل کئے جانے کا امکان ہے،اداکارہ اور ایم پی اے کنول گزشتہ ہفتے دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث تاحال جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور حالت بدستور نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے کنول نعمان کو لندن لے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ برین ہیمریج کے باعث ڈاکٹرز نے کنول نعمان کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے، کنول کی دیکھ بھال اداکارہ رضیہ ملک، ناصر نقوی اور پاکستان مسلم لیگ کے اہم ارکان کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :