پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر، تحریک آزادی کے اہم رہنما الحاج محمد ہاشم گزدر کی کل 48 ویں برسی منائی جائے گی

بدھ 10 فروری 2016 12:54

کراچی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بانی پاکستان قائد اعظم کے رفیق، تحریک آزادی کے رہنما الحاج محمد ہاشم گزدر کی کل جمعرات کو 48 ویں برسی منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

الحاج محمد ہاشم گزدر صدر پاکستان مسلم لیگ کراچی، وزیر داخلہ سندھ، ممبر حج کمیٹی، میئر کراچی اور ٹرسٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ بھی رہے۔ مسلم مارواڑی سلاوٹ جماعت ہال میں بابائے سلاوٹ جماعت الحاج محمد ہاشم گزدر کی 48 ویں برسی کے موقع پر گزدر فیملی کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ الحاج محمد ہاشم گزدر کی برسی کے موقع پر سلاوٹ برادری کے تعلیمی اداروں اور مدارس میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :