وزیر اعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 12:51

وزیر اعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے

قطر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر شیخ عبد اللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا،تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی اس دورے پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران ویڈیو ، ٹی وی، صحت اور تجارت کے شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیر اعظم نواز شریف امیر قطر اور وزیر اعظم شیخ عبد اللہ بن نصر سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :