ڈی جی احتساب کمیشن لیفٹننٹ جنرل (ر) حامد خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 12:31

ڈی جی احتساب کمیشن لیفٹننٹ جنرل (ر) حامد خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء): ڈی جی احتساب کمیشن لیفٹننٹ جنرل (ر) حامد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ڈی جی احتساب کمیشن نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ حکومت کی جانب سے انسداد بد عنوانی کے قانون کو بدلنے پر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

احتساب کمیشن کے ترمیمی آرڈیننس گذشتہ روز جاری کیا گیا تھا ، جس کے بعد خیبر پختونخواہ حکومت نے حالیہ ترامیم ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

احتساب ذرائع کے مطابق اس ترمیم کے بعد ڈی جی احتساب کمیشن کے اختیارات میں کمی آ گئی تھی ، حامد خان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ بھی کیا تھا ۔ یاد رہے کہ حامد خان احتساب کمیشن کے پہلے ڈی جی تعینات کیے گئے تھے۔