Live Updates

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مذاکرات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 12:24

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : جوائنٹ ایکشنن کمیٹی کا وفد چئیر مین سہیل بلوچ کی زیر صدارت مذاکرات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب پہنچ گئے ہیں۔ احتجاجی ملازمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے 23 مطالبات رکھے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کو ایک سال کے لیے مؤخر کر دی جائے کچھ ملکی روٹس خسارے میں ہیں وہ بند کر دیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے پی آئی اے کی بحالی اور مسائل کے حل سے متعلق تجاویز طلب کیں جس پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری معاوضوں پر تعینات آفیسرز کو بھی بر طرف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کو تنگ کرنے کی بجائے بھاری معاوضوں پر تعینات آفیسرز سے متعلق اہم فیصبے کیے جانے چاہئیں علاوہ ازیں کچھ روٹس مختلف شخصیات کو خوش کرنے کے لیے چلائے گئیے ہیں جنہیں بند کر دیا جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات