مردان پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک

بدھ 10 فروری 2016 11:40

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) مردان پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور کانسٹیبل زخمی ہو گیا ۔ بدھ کے روز مردان کے علاقے لونڈ خور شیرگڑھ میں اشتہاری ملزم نے اچانک پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سلطان موقع پر ہی شہید اور کانسٹیبل شعیب شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اشتہاری ملزم کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا پولیس کی فائرنگ سے اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا پولیس نے زخمی کانسٹبیل کو فوری سول ہسپتال مردان منتقل کر دیا جہاں پر زخمی کانسٹیبل طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :