لاہور،سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو مارے گئے

بدھ 10 فروری 2016 11:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ڈاکو اوکاڑ ہ پولیس انتہائی مطلوب ڈاکو تھے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے نواں کوٹ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکووٴں میں آصف عرف بلا اور ارشد عرف فیصل شامل ہیں، دونوں ہنجروال کے علاقے میں ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ ہلاک ڈاکو اوکاڑہ ، ساہیوال ، فیصل آباد اور لاہور میں ڈکیتی کے دوران قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :