لاہور ایئرپورٹ اور گردونواح میں شدید دھند سے اسلام آباد اور کراچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں

بدھ 10 فروری 2016 11:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث اسلام آباد اور کراچی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ، دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں جاری دھند کے باعث جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پی کے 1787منسوخ کردی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 بھی دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :