وقار النسا کالج کے قریب فائرنگ ، علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 10:50

وقار النسا کالج کے قریب فائرنگ ،  علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : راولپنڈی کے وقار النسا کالج کے قریب فائرنگ ہوئی ، فائرنگ کی آواز پر کالج انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گاڑی چوری کر رہے تھے ، پولیس نے چوروں کا تعاقب کیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے بعد کالج کی طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ والدین بھی اپنی بچیوں کو لینے کالج کے باہر موجود ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق نا معلوم افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس نے علاقہ کا گھیراﺅ کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ علاقہ میں افراتفری کی صورتحال ہے۔

متعلقہ عنوان :