پشین،زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی،

گاڑیاں نذر آتش ،30افراد گرفتار

منگل 9 فروری 2016 22:53

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) کلی ملک کٹا میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی، گاڑیاں نذر آتش ،30افراد گرفتار۔ ایف سی لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم کو قابوکرلیا صوبائی وزیر کی سربراہی میں وفد کلی کٹا پہنچی جہاں وہ رات گئے تک مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کی شام پشین کے قریب کلی ملک کٹا میں عرصہ دراز سے زمین پر علاقہ مکینوں کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر دونوں گروپوں میں تو تو میں میں ہونے کے بعد تصادم ہوا جس میں فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے اور دو کار موٹرز کو نذر آتش کیا گیا ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی ایف سی لیویز اور پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات پر قابو پاکر زخمیوں کو فوری امداد دینے کیلئے سول ہسپتال پشین پہنچایا گیا جہاں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کوئٹہ ریفرر کردیا گیا صوبائی وزیر حاجی سردار مصطفی خان ترین کی سربراہی میں وفد کلی ملک کٹا گئی جہاں وہ رات گئے تک فریقین کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں فریقین سے تیس افراد گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :