ویلج کونسل بازارگے سلارزئی کا اجلاس ،اتفاق رائے سے 30 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرایا گیا

منگل 9 فروری 2016 22:49

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) ویلج کونسل بازارگے سلارزئی کا اجلاس ،اتفاق رائے سے تیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرایا گیا ۔ویلج کونسل بازارگے کو ماڈل ویلج بنائیں گے ،عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ،کونسلران کا خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل بازارگے سلارزئی کا اہم اجلاس زیر صدارت نائب ناظم کنوینر تاج ولی خان منعقد ہوا جس میں کونسلران محمد عالم خان ،حمید خان ،طالعمند اور دیگر نے بحث میں حصہ لیا ،خطاب کئے ۔

اس موقع پر کونسل کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے تیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرالیا گیا ،اجلاس میں کہاگیا کہ ہم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور کوششیں کریں گے اور ویلج کونسل بازارگے کو عظیم سے عظیم تر بناکر ماڈل ویلج بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :