Live Updates

( کل) استعفیٰ دے دوں گا ،عمران خان پہلے کہتے تھے کرپشن کرنے والوں کو پکڑو جب پکڑنے لگے تو اب پکڑنے نہیں دیا جا رہا،کے پی کے حکومت نے نیب کے آئین میں تبدیلی کر کے اسے غیر مؤثر بنا دیا ہے،ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی 30دن میں تحقیق کرو ، اگرنہیں ہو سکتی تو اس کو کلین چٹ دے دو

ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا جنرل (ر) حامد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 9 فروری 2016 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ( کل) بدھ کواستعفیٰ دے دوں گا ،عمران خان پہلے کہتے تھے کرپشن کرنے والوں کو پکڑو جب پکڑنے لگے تو اب پکڑنے نہیں دیا جا رہا ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بہت اچھا،آزادنیب بنایا اور کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو پکڑو مگر اب پکڑنے نہیں دیا جا رہا اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

آج کے بعد ڈی جی نیب نہیں رہوں گا ۔ کے پی کے حکومت نے نیب کے آئین میں تبدیلی کر کے اسے غیر مؤثر بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی 30دن میں تحقیق کرو نہیں ہو سکتی تو اس بندے کو کلین چٹ دے دو ۔30دن میں تحقیقات کے کیسے مکمل ہو سکتی ہیں ۔ حامد خان نے کہا کہ جب کسی کے خلاف تحقیقات ہوتی ہیں تو کافی چیزیں نکلتی ہیں جن کی تحقیقات میں وقت لگتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات