وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، گلے پرڈور پھرنے سے5سالہ طالبہ زخمی
منگل 9 فروری 2016 22:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر، دھاتی ڈور 5سالہ طالبہ کے گلے سے پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، متاثرہ خاندان نے واقعہ کے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دے دی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حکومت کے دھاتی ڈور سے پتنگ بازی نہ کرنے کے احکامات کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں دھاتی ڈور کا استعمال جاری ہے جس کا شکار ایف سکس کی رہائشی پانچ سالہ بچی بن گئی،پانچ سالہ اینل مسیح سکول سے پڑھ کر اپنے والد عارف مسیح کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آ رہی تھی کہ اس دوران سیونتھ ایونیو کے گرین بیلٹ پر اڑاتے من چلے لڑکوں کی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے گلے سے پھر گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، زخمی انیل کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس نے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہ لیا۔
بعد ازاں اینل کے والد نے تھانہ آبپارہ میں واقعے کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے باضابطہ درخواست دی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھاتی ڈور سے پتنگ بازی کرنے کے خلاف عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.