احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 9 فروری 2016 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ڈی ایچ اے اراضی اسکینڈل میں گرفتار ملزم وسیم اسلم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو نیب نے ملزم کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا ملزم کو مذید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے عدالت نے نیب کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔واضح رہے کی اسی کیس میں عدالت پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے دو سابق افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے ۔ملزمان پر ایک ارب اٹھاسی کروڑ کی خرد برد کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :